ربیع الاول کی مناسبت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹ افیرز کی طرف سے ربیع الاول کی مناسبت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ درود وسلام پیش کرنے کے لئے بابرکت محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر سمیت تمام فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت میں باجماعت نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کہا کہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے۔ کامیابی کا راستہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل میں پنہاں ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برداشت، رواداری، ہم اہنگی اور احترام آدمیت کا درس دیا اور ان ہی اقدار پر ایک اعلی معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر صغیر، ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر ثمینہ ثروت، تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔